اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام علی نقی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر لکھنؤ کی درسگاہ باقریہ غازی منڈی کے زیر اہتمام تقسیم انعامات اور تعلیمی مظاہرہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا سید جابر جوراسی نے بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے درسگاہ باقریہ کی دینی خدمات کو سراہا۔
اس تقریب میں درسگاہ کے زیر تعلیم بچوں نے مختلف انداز و بیان سے تعلیمی مظاہرے کئے اور آخر میں مولانا جابر صاحب اور مولانا محمد حسنین صاحب کے ہاتھوں اعلی مراتب حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کے آخر میں منتظمین درسگاہ مولانا محمد عباس ترابی اور مولانا حسین عباس ترابی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات کہے۔














۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲